My homeland is lovely Pakistan – A Urdu Poem By Gull e Tayyaba

0
553

میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے

میرا وطن، جو کہ جنت نشاں ہے
نعمتِ خداوندی کا،بحرِ بیکراں ہے
میری غیرت و حمیت کا، پاسباں ہے
اسی سی میرا ، حوصلہ جواں ہے
زمانے کی آندھیوں میں، سائباں ہے
یہی میری جنت، یہی میری ماں ہے

میرا وطن ، یہ پیارا پاکستاں ہے
میرا وطن ، یہ پیارا پاکستاں ہے

یہ میری آزادی کا پرشکوہ اعلاں ہے
جذبۂ حُب الوطنی زندہ و جاوداں ہے
روشن اسکی صبح، مسکراتی کہکشاں ہے
سر سبز باغ و برگ، یہ جو چشمہ رواں ہے
ہے کرم اس ذات کا،جو مالکِ دو جہاں ہے
کہ حسن اس چمن کا، نا قابلِ بیاں ہے

میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے
میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے

بے درودیوار ہو پھر بھی یہ اپنا مکاں ہے
ملت کے چہرے پہ نور اس سے عیاں ہے
اقبال کےخوابوں کی تعبیر، ضوفشاں ہے
یہ شانِ ماضی، حال کا ، ترجماں ہے
کیا ڈر، خوف اور خطرۂ طوفاں ہے
کہ جب خدا خود اس کا، نگہباں ہے

میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے
میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے

ایمان، اتحاد، تنظیم، قائد کا فرماں ہے
جسے بھول کر تُو ، ہوا پریشاں ہے
تصورِ خودی اقبال کا، شکوہ کناں ہے
ناواقف خود سے، آج کا مسلماں ہے
پاکستان ہر عدو کے لئے، تیغِ برّاں یے
ہوا پھر سے شروع ہمارا ، دورِ امتحاں ہے

میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے
میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے

آج کے دن یہ تجدیدِ عہد و پیمان ہے
کہ جب تک جسم میں باقی یہ جاں ہے
رہنا امن کے قافلے کا روحِ رواں ہے
نہ کوئی اورخواہشِ لذتِ دوجہاں ہے
وہ مردِ مجاہد ہویدا نہیں،ابھی پنہاں ہے
جو دشمن کی صفوں میں باعثِ آہ و فغاں ہے

میرا وطن، یہ پیارا پاکستاں ہے
میرا وطن ، یہ پیارا پاکستاں ہے

Join us on Twitter , Facebook , Pecebook , YouTube , Google+ and Instagram to keep up with the latest news from the world of future technologies.

Leave a Reply